نصرت کا مدار

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”فتح ونصرت کا مدار قلت اور کثرت پر نہیں وہ چیز ہی اور ہے۔ مسلمانوں کو صرف اسی ایک چیز کا خیال رکھنا چاہیئے یعنی خدا تعالیٰ کی رضاء پھر کام میں لگ جانا چاہیئے۔ اگر کامیاب ہوں شکر کریں ناکامیاب ہوں صبر کریں اور مومن تو کبھی حقیقۃ ناکامیاب ہوتا ہی نہیں، گو صورۃ ناکام ہو جاوے۔ اس لئے اجر آخرت تو ہر وقت حاصل ہے جو ہر مسلمان کا مقصود ہے۔“ (ملفوظاتِ حکیم الامّت، ج۷، ص۲۳۶)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=12257


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …