مغفرت کے لئے حق تعالیٰ بہانہ ڈھونڈتے ہیں

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”ایک اہل علم رونے لگے کہ نہ معلوم میرا خاتمہ کیسا ہوگا۔ فرمایا میں مستقبل پر قسم تو کھاتا نہیں مگر اس کو بقسم کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ بخشنے کے لئے تو بہانہ ڈھونڈتے ہیں اور عذاب کے لئے نہیں ڈھونڈتے۔ ان کا کیا کام پڑا کسی کو عذاب دینے پر۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

مَّا يَفْعَلُ اللَّـهُ بِعَذَابِكُمْ إِن شَكَرْتُمْ وَآمَنتُمْ (النساء: ١٤٧)

کیا کرےگا اللہ تعالیٰ تم کو عذاب دے کر اگر تم شکر گزار ہو جاؤ اور ایمان لے آؤ۔“

(ملفوظاتِ حکیم الامت،ج۱۰ ،ص۳۴۳)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=7148


 

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …