حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
”بندہ کو چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہمیشہ حسنِ ظن ہی رکھے؛ کیونکہ جب وہ حق تعالیٰ سے حسنِ ظن رکھےگا، تو اس کو اللہ تعالیٰ سے محبّت پیدا ہو جائےگی جو حسنِ ظن کا اثر ہے۔ پس جب اس کو حق تعالیٰ سے محبّت پیدا ہو جائےگی، تو حق تعالیٰ بھی اس سے محبّت فرمائیں گے۔
ایک موقع پر حضرت مولانا نے ارشاد فرمایا کہ جب بندہ کے اوپر حق تعالیٰ کے ہر قسم کے احسانات ہیں اور پھر بھی بندہ حق تعالیٰ کے ساتھ اپنا گمان نیک نہ رکھے؛ بلکہ یہی خیال کرتا رہے کہ حق تعالیٰ مجھ سے ناراض ہیں، تو یہ کتنا بُرا خیال ہے۔“ (ملفوظاتِ حکیم الامت،ج۱۰ ،ص۳۴۰)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=7148