تبلیغ کا صحیح معنی

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا :

”‏بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بس (دین کی بات) پہنچا دینے کا نام تبلیغ ہے، یہ بڑی غلط فہمی ہے، تبلیغ یہ ہے کہ اپنی صلاحیت اور استعداد کی حدتک لوگوں کو دین کی بات اس طرح پہنچائی جائے جس طرح پہنچانے سے لوگوں کے ماننے کی امید ہو۔ انبیاء علیہم السلام یہی تبلیغ لائے ہیں۔“ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص۱۲۹)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=12005


 

Check Also

مؤمن کی زندگی پر نماز کا بڑا اثر

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ہمارے نزدیک اصلاح …