سوال:- کیا اس حدیث کو بیان کرنا اور اس پر عمل کرنا درست ہے کہ ماہِ محرم میں ہر دن روزہ رکھنے کا ثواب تیس دن کے نفل روزہ رکھنے کے ثواب کے برابر ہے؟
الجواب حامدًا و مصلیًا
ہاں، اس حدیث کو بیان کرنا درست ہے۔
بڑے بڑے محدّثین علامہ سیوطی، علامہ مُناوی، علامہ دِمیاطی، علامہ منذری اور علامہ ہیثمی رحمۃ الله علیہم وغیرہم نے اس حدیث کو نقل کیا اور اس حدیث کو قابل عمل قرار دیا ہے۔
فقط واللہ تعالی اعلم
دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین
اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ