لنگڑے جانور کی قربانی ‏

سوال:- کیا ایک پیر سے لنگڑے جانور کی قربانی درست ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

اگر لنگڑا جانور تین پیروں سے چلتا ہو اور لنگڑا پیر بالکل زمین پر نہ رکھتا ہو (چلنے پھرنے میں اس سے بالکل مدد نہ لیتا ہو)، تو اس کی قربانی درست نہیں ہوگی۔

البتہ اگر وہ لنگڑے پیر کو بھی زمین پر رکھتا ہو اور چلنے میں اس سے مدد لیتا ہو، تو اس کی قربانی درست ہوگی۔

فقط واللہ تعالی اعلم

والعرجاء أي التي لا يمكنها المشي برجلها العرجاء إنما تمشي بثلاث قوائم حتى لو كانت تضع الرابعة على الأرض وتستعين بها جاز (رد المحتار ٦/۳۲۳)

فلا تجوز العمياء ولا العوراء البين عورها والعرجاء البين عرجها وهي التي لا تقدر تمشي برجلها إلى المنسك (بدائع الصنائع ۵/۷۵)

و العرجاء اذا كان تمشي  فلا بأس بها و اذا كانت لا تقوم و لا تمشي لا تجوز وهو المدار من العرجاء البين عرجها (الفتاوى التاتارخانية ۱۷/۳۲٦)

العرجاء التي تمشي بثلاثة قوائم وتجافي الرابع عن الأرض لا تجوز الأضحية بها، وإن كانت تضع الرابع على الأرض وتستعين به إلا أنها تتمايل مع ذلك وتضعه وضعا خفيفا يجوز، وإن كانت ترفعه رفعا، أو تحمل المنكسر لا تجوز (البحر الرائق ۸/۲٠۱)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/197

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟