غسل‏ کی سنتیں اور آداب‏-‏۵‏

غسل کے فرائض

(۱) اس طرح کلّی کرنا کہ منھ کے ہر حصّہ میں پانی پہونچ جائے۔

(۲) ناک میں پانی ڈالنا (نرم ہڈی تک پانی پہنچانا)۔

(۳) پورے بدن پر پانی بہانا۔ [۱]

غسل کی سنتیں

(۱) ناپاکی دور کرنے اور پاک ہونے کی نیّت کرنا۔

(۲) اگر بدن کے ستر کا حصّہ چھپا ہو، تو غسل شروع کرنے سے پہلے ”بسم اللہ“ پڑھنا۔

(۳) تین بار دونوں ہاتھوں کو گٹوں سمیت دھونا۔

(۴) شرم گاہوں کو دھونا، خواہ وہاں گندگی لگی ہو یا نہ لگی ہو۔

(۵) پورے بدن کو دھونے سے پہلے وضو کرنا۔

(۶) تین بار سر پر پانی ڈالنا۔

(۷) بدن کے دائیں حصّہ پر اوپر سے نیچے تک تین بار پانی ڈالنا۔

(۸) بدن کے بائیں حصّہ پر اوپر سے نیچے تک تین بار پانی ڈالنا۔

(۹) بدن پر پانی ڈالنے کے وقت بدن کو رگڑنا؛ تاکہ یقینی طور پر بدن کے ہر حصّہ  تک پانی پہونچ جائے ۔

(۱۰) اتنا کم پانی استعمال نہ کرنا کہ اچھی طرح غسل نہ ہو سکے؛ بلکہ اسراف نہ کرنا (پانی ضائع نہ کرنا)۔

(۱۱) قبلہ کی طرف رخ نہ کرنا ۔

(۱۲) ایسی الگ تھلگ جگہ غسل کرنا ، جہاں کسی کی نظر نہ پڑے۔[۲]

 


 

[۱] (الفصل الأول في فرائضه) وهي ثلاثة المضمضة والاستنشاق وغسل جميع البدن على ما في المتون (الفتاوى الهندية ۱/۱۳)

[۲] (وههنا سنن وآداب ذكرها بعض المشايخ) يسن أن يبدأ بالنية بقلبه ويقول بلسانه نويت الغسل لرفع الجنابة أو للجنابة ثم يسمي الله تعالى عند غسل اليدين ثم يستنجي كذا في الجوهرة النيرة وأن لا يسرف في الماء ولا يقتر وأن لا يستقبل القبلة وقت الغسل وأن يدلك كل أعضائه في المرة الأولى وأن يغتسل في موضع لا يراه أحد ويستحب أن لا يتكلم بكلام قط وأن يمسح بمنديل بعد الغسل كذا في المنية (الفتاوى الهندية ۱/۱٤)

(الفصل الثاني في سنن الغسل) وهي أن يغسل يديه إلى الرسغ ثلاثا ثم فرجه ويزيل النجاسة إن كانت على بدنه ثم يتوضأ وضوءه للصلاة إلا رجليه هكذا في الملتقط (الفتاوى الهندية ۱/۱٤)

(بادئا بمنكبه الأيمن ثم الأيسر ثم رأسه) على (بقية بدنه مع دلكه) ندبا وقيل يثني بالرأس وقيل يبدأ بالرأس وهو الأصح وظاهر الرواية والأحاديث قال في البحر وبه يضعف تصحيح الدرر

قال العلامة ابن عابدين رحمه الله: (قوله وظاهر الرواية) كذا عبر في النهر والذي في البحر وغيره التعبير بظاهر الهداية (قوله والأحاديث) قال الشيخ إسماعيل وفي شرح البرجندي وهو الموافق لعدة أحاديث أوردها البخاري في صحيحه اهـ فافهم (قوله تصحيح الدرر) هو ما مشى عليه المصنف في متنه هنا (رد المحتار ۱/۱۵۹)

Check Also

دعا کی سنتیں اور آداب – ۷

(۱۷) بہتر یہ ہے کہ جامع دعا کریں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں …