غسل کرنے کا مسنون طریقہ
(۱) غسل کے شروع میں دونوں ہاتھوں کو گٹوں سمیت دھونا۔ [۱]
عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا اغتسل من الجنابة بدأ فغسل يديه (صحيح البخاري، الرقم: ۲٤۸)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم غسلِ جنابت فرماتے، تو پہلے اپنے دونوں ہاتھ کو دھوتے۔“
(۲) بائیں ہاتھ سے شرمگاہوں کو دھونا۔ ہاتھوں اور شرم گاہوں کو دھونا چاہیئے، خواہ ان پر گندگی لگی ہو یا نہ لگی ہو۔ [۲]
عن ابن عباس قال قالت ميمونة وضعت للنبي صلى الله عليه وسلم ماء للغسل فغسل يديه مرتين أو ثلاثا ثم أفرغ على شماله فغسل مذاكيره (صحيح البخاري، الرقم: ۲۵۷)
حضرت عبداللہ بن عبّاس رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنھا نے فرمایا کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے غسل کا پانی رکھا۔ تو آپ نے (اس پانی سے) اپنے دونوں ہاتھوں کو دو یا تین بار دھویا پھر آپ نے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور (اپنے بائیں ہاتھ سے) اپنی شرم گاہوں کو دھویا۔“
(۳) بدن کے ہر اس حصّہ کو دھونا جہاں نجاست لگی ہو۔ [۳]
(۴) مکمل وضو کرنا۔ البتہ اگر کوئی ایسی جگہ غسل کر رہا ہو، جہاں غسل کا پانی جمع ہوتا ہو اور پانی کے نکلنے کا کوئی راستہ نہ ہو، تو وہ پاؤں کو بعد میں دھوئے یعنی غسل سے فارغ ہو کر، اس جگہ سے ہٹ جائے پھر اپنا پاؤں دھوئے۔ [۴]
عن عائشة قالت كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أراد أن يغتسل من الجنابة بدأ فغسل يديه قبل أن يدخلهما الإناء ثم غسل فرجه ويتوضأ وضوءه للصلاة (سنن الترمذي، الرقم: ۱٠٤)[۵]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت کا ارادہ فرماتے تھے، تو پہلے اپنے ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے دھوتے تھے، پھر اپنی شرم گاہ دھوتے تھے اور نماز والا وضو کرتے تھے۔“
عن ابن عباس قال قالت ميمونة وضعت لرسول الله صلى الله عليه وسلم ماء يغتسل به … ثم تنحى من مقامه فغسل قدميه (صحيح البخاري، الرقم: ۲٦۵)
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے غسل کا پانی رکھا ۔۔۔ پھر (غسل کے اخیر میں) آپ اپنی جگہ سے ہٹے اور اپنے پیروں کو دھویا۔“
[۱] (الفصل الثاني في سنن الغسل) وهي أن يغسل يديه إلى الرسغ ثلاثا ثم فرجه ويزيل النجاسة إن كانت على بدنه ثم يتوضأ وضوءه للصلاة إلا رجليه هكذا في الملتقط (الفتاوى الهندية ۱/۱٤)
[۲] (و) كذا (غسل فرجه) وإن لم يكن به نجاسة كما فعله النبي صلى الله عليه وسلم ليطمئن بوصول الماء إلى الجزء الذي ينضم من فرجه حال القيام وينفرج حال الجلوس (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح صـ ۱٠٤)
[۳] (الفصل الثاني في سنن الغسل) وهي أن يغسل يديه إلى الرسغ ثلاثا ثم فرجه ويزيل النجاسة إن كانت على بدنه ثم يتوضأ وضوءه للصلاة إلا رجليه هكذا في الملتقط (الفتاوى الهندية ۱/۱٤)
[٤] (ثم يتوضأ كوضوئه للصلاة فيثلث الغسل ويمسح الرأس) في ظاهر الرواية وقيل لا يمسحها لأنه يصب عليها الماء والأول أصح لأنه صلى الله عليه وسلم توضأ قبل الاغتسال وضوءه للصلاة وهو اسم للغسل والمسح (ولكنه يؤخر غسل الرجلين إن كان يقف) حال الاغتسال (في محل يجتمع فيه الماء) لاحتياجه لغسلهما ثانيا من الغسالة (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح صـ ۱٠۵)
[۵] قال أبو عيسى: هذا حديث حسن صحيح