صلحاء کی صورت اختیار کرنے میں بھی فائدہ ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”میرے دوستو! کہنا نہ چاہیئے مگر کہہ رہا ہوں دیکھو ہم سچے تو ہیں مگر سچوں کی شکل ہی بنا لیںاپنے اسلاف کی نقّالی ہی کر لیں ۔اللہ تعالیٰ نواز دےگا، محروم نہ رکھے گا ۔ دیکھو فرعون کے زمانہ میں حضرت موسٰی علیہ السلام کے مقابلہ میں جتنے ساحر آئے تھے وہ موسٰی علیہ السلام کے لباس میں آئے تھے ۔اللہ تعالیٰ نے ان سب کو اس مشابہت کی وجہ سے نواز دیا۔“ (ملفوظات حضرت  شیخ رحمہ اللہ ،ص۱۰۹)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6848


 

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …