سب سے زیادہ قابل نفرت چیز تکبّر ہے

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”سب سے زیادہ نفرت کی چیز میرے ذہن میں تکبر ہے اتنی نفرت مجھے کسی گناہ سے نہیں جتنی اس سے ہے۔ یوں اور بھی بڑے بڑے گناہ ہیں جیسے زنا۔شرب خمر وغیرہ؛ لیکن نفرت طبعی جتنی تکبر سے ہے کسی سے نہیں۔ اور اس میں یہ ہے کہ تکبر شعبہ شرک کا ہے۔ اپنے کو بڑا سمجھنا خدا کے بڑے ہوتے ہوئے ایک درجہ کا شرک نہیں تو اور کیا ہے؛ کیونکہ متکبر آدمی بندہ ہوتے ہوئے بھی اپنے لیے وہ صفت ثابت کرتا ہے جو خدائے تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے۔“ (ملفوظاتِ حکیم الامت،ج ۱۰،ص ۵۵)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6245


 

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …