نابالغ بچہ کی نمازِ جنازہ جس کے والدین میں سے ایک مسلمان ہو اور ایک کافر ہو

اگر نابالغ بچہ جو عقل و شعور کی عمر کو نہیں پہونچا ہو مر جائے اور اس کے والدین میں سے ایک مسلمان ہو اور دوسرا کافر ہو، تو اس کو مسلمان سمجھا جائےگا اور اس کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

البتہ اگر نابالغ بچہ جو عقل و شعور کی عمر کو پہونچ چکا ہو مر جائے اور اپنے غیر مسلم باپ یا ماں کے مذہب کو قبول کر لیا ہو، تو اس کو غیر مسلم مانا جائے گا اور نہ تو اس کی تجہیز و تکفین (اسلامی طریقہ کے مطابق) کی جائےگی اور نہ ہی اس کی نمازِ جنازہ ادا کی جائےگی۔ [۱]

Source: http://ihyaauddeen.co.za/?p=1792


 

[۱] قوله ( كصبي سبي مع أحد أبويه ) أي لا يصلى عليه لأنه تبع لهما للحديث كل مولود يولد على الفطرة فأبواه يهودانه إلى آخره وتقدم في غسل الجنابة معنى الفطرة وأفاد بقوله ( إلا أن يسلم أحدهما ) أنه يصلي عليه لإسلامه تبعا للمسلم منهما لأنه يتبع خيرهما دينا (البحر الرائق ۲/۲٠۳)

Check Also

اتباع سنت کا اہتمام – ۷

شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید …