جنّت متواضعین ہی کے لیے ہے

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

جنّت متواضعین ہی کے لیے ہے۔ انسان میں اگر کِبر کا کوئی حصہ ہے، تو پہلے اس کو جہنم میں ڈال کر پھونکا جائےگا۔ جب خالص تواضع رہ جائےگا، تب وہ جنت میں بھیجا جائےگا۔

بہر حال کِبر کے ساتھ کوئی آدمی جنّت میں نہیں جائےگا۔ (ملفوظات حضرت مولانا الیاس رحمہ الله، ص ۵۷)

Check Also

ابو جہل کا تکبّر

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ابو جہل کا …