
ذات مرة، مدح رسول الله صلى الله عليه وسلم سيدنا معاذ بن جبل رضي الله عنه فقال: نعم الرجل معاذ بن جبل (سنن الترمذي، الرقم: ٣٧٩٥)
ایک موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا:
معاذ بن جبل ایک بہترین انسان ہیں۔
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھ سے فرمایا: اے معاذ! میں نے جواب دیا کہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ یقینًا میں تم سے محبت کرتا ہوں، تو میں نے جواب دیا کہ اللہ کی قسم! میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں۔
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک دعا سکھاؤں، جو تم ہر نماز کے بعد پڑھ سکتے ہو؟
میں نے عرض کیا: ہاں (اے اللہ کے رسول! مجھے سکھائیے)۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ہر فرض نماز کے بعد یہ دعا کبھی نہ بھولنا:
اَللّهُمَّ أَعِنِّيْ عَلٰى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكْ
اے اللہ! آپ میری مدد فرما کہ میں آپ کا ذکر، آپ کا شکر اور آپ کی عبادت اچھی طرح سے کروں۔
(الادب المفرد، الرقم: ۶۹۰ ؛ سنن ابی داؤد، الرقم: ۱۵۲۲)
Alislaam.com – اردو हिन्दी ગુજરાતી