حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ علم کثیر کے حامل‎ ‎

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: میری امت میں حلال و  حرام کا سب سے زیادہ علم رکھنے والے معاذ بن جبل ہیں۔ (سنن ترمذی )

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی سخاوت

 

ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے پاس  چار سو دینار بھیجے اور قاصد کو حکم دیا کہ ان سے پیچھے ہٹ کر تھوڑی دیر انتظار کرے اور دیکھے  کہ وہ اس مال کا  کیا کرتے ہیں ۔

 

جب حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو مال ملا تو انہوں نے فرمایا: اللہ ان پر ( حضرت عمر پر ) رحم فرمائے۔

 

پھر انہوں نے اپنی باندی سے کہا کہ یہ سات دینار فلاں کے پاس لے جاؤ اور یہ پانچ دینار فلاں کو جاکر دے دو ۔ اس طرح انہوں نے سارے دینار تقسیم کر دیئے ۔ قاصد  نے واپس آ کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اطلاع دی۔

اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اتنا ہی مال حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا اور اس مرتبہ بھی قاصد کو وہی حکم دیا ۔

 

مال ملنے کے بعد  حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ان پر ( حضرت عمر پر ) رحم فرمائے ۔

 

حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے بھی  دو دینار کے علاوہ سارے دینار تقسیم کر دیئے ۔ انہوں نے دو دینار اس لیے چھوڑ دیئے کہ ان کی اہلیہ نے ضرورت کی چیز خریدنے کے لیے اس کی  درخواست کی تھی ۔ جب قاصد نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ان کے اس عمل کی خبر دی ، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ بہت خوش ہوئے اور فرمایا: ’’وہ نیک کاموں میں بھائی بھائی ہیں۔

Check Also

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی نگاہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا عظیم مقام

كتب سيدنا عمر رضي الله عنه إلى أهل الكوفة: إني قد بعثت عمار بن ياسر …