مصیبتوں کے وقت صبر کرنا

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

سب کارکنوں کو سمجھا دو کہ اس راہ میں بَلاؤں اور تکلیفوں کو خدا سے مانگیں تو ہرگز نہیں (بندہ کو اللہ سے ہمیشہ عافیت ہی مانگنی چاہئے)؛ لیکن اگر الله پاک اس راہ میں یہ مصیبتیں بھیج دے، تو پھر ان کو خدا کی رحمت اور ذریعۂ کفارۂ سیئات ورفعت درجات سمجھا جائے۔

راہ خدا میں اس قسم کی مصیبتیں تو انبیاء اور صِدّیقین ومُقرّبین کی خاص غذائیں ہیں۔ (ملفوظات حضرت مولانا الیاس رحمہ اللہ، ص ۲۷)

Check Also

دین میں مسلمانوں کی دو قسمیں

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ایک خط میں …