رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جنت میں حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے جوتوں کی آواز سننا

ذات مرة، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لسيدنا بلال رضي الله عنه: سمعت الليلة خشف نعليك بين يدي في الجنة (في رؤيا أريته) (من صحيح مسلم، الرقم: 2458)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو مخاطب کر کے فرمایا:

گذشتہ رات (خواب میں) میں نے جنت میں اپنے آگے تمہارے جوتوں کی آواز سنی۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جنت میں حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے جوتوں کی آواز سننا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ فجر کی نماز کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اے بلال! مجھے یہ بتاؤ کہ تمہارے اسلامی اعمال میں سے وہ کون سا عمل ہے، جس سے تم کو بہت زیادہ امید ہے کہ وہ آخرت میں تم کو نفع دےگا؛ کیوں کہ گذشتہ رات (خواب میں) میں نے جنت میں اپنے آگے تمہارے جوتوں کی آواز سنی۔

حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ مجھے جس عمل سے بہت زیادہ نفع کی امید ہے وہ یہ ہے کہ میں دن یا رات میں جب بھی وضو کرتا ہوں، وضو کے بعد نماز پڑھتا ہوں (یعنی میں تحیۃ الوضو کی نماز پڑھتا ہوں)۔ (صحیح مسلم، الرقم: ۴)

اس حدیث میں ہم دیکھتے ہیں کہ تحیۃ الوضو کی نماز پڑھنے کی وجہ سے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا شرف نصیب ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں۔

حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے چلنا اسی طرح ہے، جس طرح ایک خادم اپنے مخدوم کے آگے چلتا ہے؛ تاکہ وہ ان کی خدمت کرے اور ان کے آرام کا خیال رکھے۔

Check Also

قریش کی ہدایت کے لیے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی دعا

كان سيدنا بلال رضي الله عنه يدعو كل يوم لهداية قريش (قبيلة رسول الله صلى …