فضائلِ اعمال – ۳۲

حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے پر فقر کی دوڑ

ایک صحابی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مجھے آپ سے محبت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دیکھ، کیا کہتا ہے!

انہوں نے پھر یہی عرض کیا کہ مجھے آپ سے محبت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی ارشاد فرمایا۔

جب تین مرتبہ یہ سوال وجواب ہوا، تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم اپنی بات میں سچے ہو، تو فقر کے اوڑھنے، بچھانے کے لیے تیار ہو جاؤ؛ اس لیے کہ مجھ سے محبت رکھنے والوں کی طرف فقر ایسے دوڑتا ہے، جیسا کہ پانی کی رَو نِچان کی طرف دوڑتی ہے۔

ف: یہی وجہ ہے کہ حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تو اکثر فقر وفاقہ میں رہے ہی۔ اکابرِ محدثین، اکابر صوفیاء، اکابر فقہاء بھی تو نَگری میں زیادہ نہیں رہے۔ (فضائلِ اعمال، حکایات صحابہ، ص ۶۵)

Check Also

فضائلِ صدقات – ۲۵

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی سخاوت ابان بن عثمان رحمہ اللہ …