حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
مسجدیں، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیاں ہیں، اس لیے ان میں وہ سب کام ہونے چاہئیں، جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں ہوتے تھے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں نماز کے علاوہ تعلیم وتربیت کا کام بھی ہوتا تھا اور دین کی دعوت کے سلسلہ کے سب کام بھی مسجد ہی سے ہوتے تھے۔ دین کی تبلیغ یا تعلیم کے لیے وفود کی روانگی بھی مسجد ہی سے ہوتی تھی؛ یہاں تک کہ عساکر کا نظم بھی مسجد ہی سے ہوتا تھا۔
ہم چاہتے ہیں کہ ہماری مسجدوں میں بھی اسی طریقہ پر یہ سب کام ہونے لگیں۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص ۱۳۲)