جمعہ کے دن کثرت سے درود شریف پڑھنا

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أكثروا الصلاة علي في الليلة الزهراء واليوم الأغر فإن صلاتكم تعرض علي (المعجم الأوسط للطبراني وسنده ضعيف لكن يتقوى بشواهده كما في القول البديع صـ 325)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ روشن رات اور روشن دن میں (یعنی جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن میں) مجھ پر کثرت سے درود بھیجو؛ کیونکہ تمہارا درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

درود شریف لکھنے کی برکت سے گناہوں کی بخشش

ابن ابی سلیمان رحمہ الله کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو انتقال کے بعد خواب میں دیکھا۔

میں نے ان سے پوچھا کہ الله تعالیٰ شانہ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ انہوں نے فرمایا کہ الله تعالیٰ نے میری مغفرت فرما دی۔

میں نے پوچھا: کس عمل پر؟ انہوں نے فرمایا کہ ہر حدیث میں، میں حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم پر درود لکھا کرتا تھا۔ (جلاء الافہام، ۴۱۱ ، فضائلِ اعمال، ص ۱۶۴)

يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الخَلْقِ كُلِّهِمِ

Check Also

درود شریف کی برکت سے تمام دنیوی اور دینی ضرورتوں کی کفایت

عن محمد بن يحيى بن حبان عن أبيه عن جده رضي الله عنه أن رجلا قال يا رسول الله صلى الله عليه وسلم أجعل ثلث صلاتي عليك قال نعم إن شئت قال الثلثين...