اللہ کی نظر سے گرنے کی ایک وجہ

ایک دینی مدرسہ کے ایک مشہور استاد کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا:

میں نے ان سے کہا کہ آپ لوگوں کے، اللہ کی نظر سے گرنے اور پھر اسی کے نتیجہ میں دنیا کی نظروں سے بھی گر جانے کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ سے جو تعلقات ہیں، ان کی توقیر آپ لوگوں میں نہیں رہی اور دنیوی اور مادی تعلقات کے دباؤ کو آپ زیادہ قبول کرنے لگے۔

دیکھو! میرا، تمہارا تعلق صرف اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے ہے۔ میں نے تمہیں بلایا، تم نہیں آئے؛ لیکن فلاں کے ایک خط نے تمہیں بلا لیا (حالانکہ ان میں یہی بات تو زیادہ ہے کہ وہ دولت مند ہیں اور ان سے اور ان کے اثر سے چندہ ملتا ہے)، تو ہماری بنیادی بیماری ہے – اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے اور ان کی طرف سے کہنے والوں کی نہ سننا اور نہ ماننا۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص ۸۵)

Check Also

انبیاء علیہم السلام کے نائبین

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ طلباء ہی سے ارشاد فرمایا: …