حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
اپنی تہی دستی کا یقین (یعنی اپنے نا اہل ہونے کا یقین) ہی کامیابی ہے۔ کوئی بھی اپنے عمل سے کامیاب نہ ہوگا۔ محض الله کے فضل سے کامیاب ہوگا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
لن يدخل الجنة احد بعمله قالوا ولا انت يا رسول الله قال ولا انا الا ان يتغمدني الله برحمته
تمہارا کوئی عمل تمہیں جنت میں داخل نہیں کرےگا۔ صحابہ کرام رضی الله عنہم نے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی الله علیہ وسلم! نہ آپ بھی (یعنی آپ کا عمل بھی آپ کو جنت میں داخل نہیں کرےگا)؟ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے جواب دیا: نہ مجھے بھی، (یعنی میرے اعمال بھی مجھے جنت میں داخل نہیں کرا سکتے ہیں) جب تک کہ الله تعالیٰ مجھے اپنے فضل وکرم سے ڈھانپ لے (اور مجھے جنت نصیب فرمائے)۔
یہ حدیث پڑھ کر مولانا خود بھی روئے اور دوسروں کو بھی رلایا۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص ۴۸)