عدت کی سنتیں اور آداب – ۵

 حقِ حضانت – بچوں کی پرورش کا حق

علیحدگی یا طلاق کی صورت میں بچوں کی پرورش کا حق ماں کو حاصل ہوگا، جب تک وہ شادی نہ کر لے۔ اگر وہ کسی ایسے شخص سے شادی کر لے، جو بچوں کا غیر محرم ہو (یعنی وہ کسی اجنبی شخص سے شادی کر لے)، تو وہ بچوں کی پرورش کا حق کھو دےگی۔

اس کے بعد بچوں کی پرورش کا حق (بچوں کی) نانی کو حاصل ہوگا، اگر وہ زندہ ہو اور اگر نانی کا انتقال ہو چکا ہو، تو بچوں کی پرورش کا حق ان کی (بچوں کی) دادی کو حاصل ہوگا۔

اگر وہ لڑکا ہو، تو باپ کو اس کی پرورش کا حق اس وقت حاصل ہوگا، جب وہ سات سال کا ہو جائےگا اور اگر لڑکی ہو، تو باپ کو اس کی پرورش کا حق اس وقت حاصل ہوگا، جب وہ نو سال کا ہو جائےگی۔

بچوں کے اخراجات باپ پر لازم ہیں۔ اخراجات یہ ہے کہ باپ بچوں کی بنیادی ضرورتیں (کھانا، کپڑا اور رہائش وغیرہ) کو پورا کرے۔ اسی طرح باپ کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی صحیح تعلیم اور تربیت کا انتظام کرے۔

لہذا بچوں کے تمام اخراجات باپ اپنی معاشی حیثیت کے مطابق برداشت کرے۔

Check Also

دعا کی سنتیں اور آداب – ٦

(۹) اللہ تعالی کی طرف پورے طور پر متوجہ ہو کر دعا کریں۔ غفلت اور …