اپنے کو مٹانا چاہیئے

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

ایک بڑے فاضل یہاں آئے اور مجھ سے کہا کہ کچھ نصیحت کیجیئے۔ میں نے کہا کہ آپ تو خود عالم ہیں۔ میں آپ کو کیا نصیحت کروں؟

انہوں نے پھر اصرار کیا۔ میں نے کہا: مجھے تو بس ایک ہی سبق یاد ہے، اسی کو دہرائے دیتا ہوں۔ وہ یہ کہ اپنے کو مٹانا چاہیئے (یعنی ہر وقت اپنے آپ کو کچھ نہ سمجھیں اور تواضع والی زندگی اختیار کریں)۔

اس کا ان پر اتنا اثر ہوا کہ رونے لگے۔ (ملفوظاتِ حکیم الامّت، ج ۱۰، ص ۳۳)

Check Also

مدرسہ کے مال میں احتیاط

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ایک بات …