حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کی سخاوت‎ ‎

حدثني مغيث بن سمي قال: كان للزبير بن العوام رضي الله عنه، ألف مملوك يؤدي إليه الخراج فلا يدخل بيته من خراجهم شيئا (السنن الكبرى، الرقم: 15787)

مغیث بن سُمَی رحمہ اللہ کہتے ہیں:

حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ہزار غلام تھے، جو کماتے تھے اور اپنی کمائی حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو دیتے تھے۔ ان کی کمائی میں سے ایک درہم بھی حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے گھر میں نہیں جاتا تھا (یعنی وہ اپنے غلاموں کی پوری کمائی اللہ کے راستے میں خرچ کر دیتے تھے)۔

حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کی سخاوت‎ ‎

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو اپنی  وفات کے بعد اپنے تَرَکہ کا وصی مقرر کیا تھا۔

ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ، حضرت عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ، حضرت مقداد رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔

ان صحابہ کی وفات کے بعد حضرت زبیر رضی الله عنہ ان کے نابالغ بچوں کے مال کی حفاظت کرتے تھے اور ان پر اپنے ذاتی مال سے خرچ کرتے تھے۔ (أسد الغابۃ ٢/٣٠٧)

Check Also

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے محبوب لوگوں میں سے ایک‎ ‎

سأل سيدنا عمرو بن العاص رضي الله عنه ذات مرة فقال: يا رسول الله، أي …