‎وضو کے بغیر طوافِ زیارت یا عمرہ کا طواف کرنا‎ ‎

سوال:- اگر کوئی شخص وضو کے بغیر طوافِ زیارت یا عمرہ کا طواف کرے، تو شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟

الجواب حامدًا ومصليًا

اس پر ایک دم واجب ہوگا؛ البتہ اگر وہ اس طواف کا اعادہ کر لے، جو اس نے وضو کے بغیر کیا تھا، تو اس سے دم ساقط ہو جائےگا۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Check Also

مسلمان خواتین کا یوٹیوب پر قرآن وحدیث بیان کرنا

سوال: کچھ مسلمان خواتین یوٹیوب کی ویڈیوز میں قرآن اور حدیث کی باتیں بیان کرتی …