نئے اسلامی سال کی دعا

سوال:- نئے اسلامی سال یا نئے اسلامی ماہ کے آغاز میں کوئی دعا حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟ بہت سے لوگ خاص طور پر اس دن ایک دوسرے کو دعائیں بھیجتے ہیں۔ اس کی کیا حقیقت ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

ہاں، حدیث شریف میں وارد ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نئے اسلامی سال یا نئے اسلامی ماہ کے آغاز میں مندرجہ ذیل دعا سیکھتے تھے اور پڑھتے تھے۔

اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ، وَالْإِيمَانِ، وَالسَّلَامَةِ، وَالْإِسْلَامِ، وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ، وَجِوَارٍ مِنَ الشَّيْطَانِ

اے الله! اس کو (اس نئے ماہ یا نئے سال کو) ہمارے اوپر امن وایمان، سلامتی اور اسلام، الله تعالیٰ کی رضامندی اور شیطان سے حفاظت کے ساتھ داخل کیجیے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟