سوال:- نئے اسلامی سال یا نئے اسلامی ماہ کے آغاز میں کوئی دعا حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟ بہت سے لوگ خاص طور پر اس دن ایک دوسرے کو دعائیں بھیجتے ہیں۔ اس کی کیا حقیقت ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا
ہاں، حدیث شریف میں وارد ہے کہ صحابۂ کرام رضی الله عنہم نئے اسلامی سال یا نئے اسلامی ماہ کے آغاز میں مندرجہ ذیل دعا سیکھتے تھے اور پڑھتے تھے؛ لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم یہ دعا پڑھیں اور دوسروں کو یہ دعا پڑھنے کی ترغیب دیں:
اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ، وَالْإِيمَانِ، وَالسَّلَامَةِ، وَالْإِسْلَامِ، وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ، وَجِوَارٍ مِنَ الشَّيْطَانِ
اے الله! اس کو (اس نئے ماہ یا نئے سال کو) ہمارے اوپر امن وایمان، سلامتی اور اسلام، الله تعالیٰ کی رضامندی اور شیطان سے حفاظت کے ساتھ داخل کیجیے۔
فقط واللہ تعالی اعلم
Alislaam.com – اردو हिन्दी ગુજરાતી