امتِ محمدیہ میں سب سے افضل انسان

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

إن أبا بكر خير ممن طلعت عليه الشمس أو غربت (رواه الطبراني كما في مجمع الزوائد، الرقم: ١٤٣١٤)

بے شک ابو بکر رضی اللہ عنہ (میری امت میں) سب سے افضل انسان ہیں، جن پر سورج طلوع یا غروب ہوا۔

امتِ محمدیہ میں سب سے افضل انسان

حضرت ابو الدرداء رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے مجھے ‏دیکھا کہ میں (حضرت) ابو بکر کے آگے چل رہا ہوں۔

جب آپ صلی الله علیہ وسلم نے یہ دیکھا، تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم اس آدمی ‏کے آگے مت چلو، جو تم سے بہتر ہے (یعنی حضرت ابو بکر رضی الله عنہ)۔‏

اس کے بعد آپ صلی الله علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر رضی الله عنہ کی فضیلت بیان کرتے ‏ہوئے فرمایا: بے شک ابو بکر رضی الله عنہ (میری امت میں) سب سے افضل ‏انسان ہیں، جن پر سورج طلوع یا غروب ہوا۔ (طبرانی، مجمع الزوائد، الرقم: ۱۴۳۱۴)

Check Also

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سےحضرت سعد رضی اللہ عنہ کی تعریف‎ ‎

حضرت سعد رضی اللہ عنہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس …