اپنی اصلاح کی فکر مقدّم ہے دوسرورں کی اصلاح کی فکر سے

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”بڑی ضرورت اس کی ہے کہ ہر شخص اپنی فکر میں لگے اور اپنے اعمال کی اصلاح کرے۔ آج کل یہ مرض عام ہو گیا ہے عوام میں بھی خواص میں بھی کہ دوسروں کی تو اصلاح کی فکر ہے اور اپنی خبر نہیں۔ دوسروں کی جوتیوں کی حفاظت کی بدولت اپنی گٹھڑی اٹھوا دینا کیسی حماقت ہے۔“ (ملفوظاتِ حکیم الامّت، ج ۲۳، ص ۵۶)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=13375


 

Check Also

اکابر کے نقشِ قدم پر چلنے کی خوب کوشش کرنا

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: اکابر کے …