غریب باپ کا اپنے نابالغ بچّوں کی طرف سے صدقۂ فطر نکالنا ‏

سوال:- اگر باپ غریب ہے اور اُن کے نابالغ بچوّں کے پاس اتنا مال ہے، جو زکوٰۃ کے نصاب کے برابر پہنچتا ہے، تو کیا باپ پر واجب ہے کہ وہ اپنے نابالغ بچّوں کا صدقۂ فطر ان کے مال سے ادا کرے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

ہاں، باپ پر واجب ہے کہ وہ اپنے نابالغ بچّوں کا صدقۂ فطر ان (بچوں) کے مال سے ادا کرے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source:

Check Also

مسلمان خواتین کا یوٹیوب پر قرآن وحدیث بیان کرنا

سوال: کچھ مسلمان خواتین یوٹیوب کی ویڈیوز میں قرآن اور حدیث کی باتیں بیان کرتی …