حالتِ اعتکاف میں تجارت کرنا ‏

سوال:- کیا سنّت اعتکاف میں بیٹھنے والے کے لیے مسجد کے اندر تجارتی معاملات کرنا جائز ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

معتکف کے لیے تجارتی سامان مسجد کے اندر لانا اور خرید وفروخت کرنا مکروہ تحریمی (ناجائز) ہے۔

البتہ اگر تجارتی سامان مسجد کے اندر نہ ‏لایا جائے؛ بلکہ مسجد کے اندر صرف تجارتی معاملہ کیا جائے، تو یہ جائز ہے؛ لیکن مکروہ تنزیہی ہے۔

ہاں، اگر اعتکاف کے دوران کھانے پینے کا ضروری سامان خریدا ‏جائے، تو یہ تجارتی معاملہ بغیر کراہت کے درست ہوگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source:

Check Also

ورلڈکپ دیکھنا اور ورلڈکپ کے میچوں میں ٹیموں کو سپورٹ کرنا

سوال‎:‎ محترم مفتی صاحب! موجودہ فٹبال ورلڈکپ‎ (Football worldcup) ‎کے بارے میں یہ پوچھنا ہے …