جمعہ کا غسل کرنے کے لئے دورانِ اعتکاف مسجد سے نکلنا

سوال:- کیا معتکف جمعہ کے دن سنت غسل کے لیے مسجد سے نکل سکتا ہے؟

اگر سنت غسل کے لیے وہ مسجد سے نکل جائے، تو کیا اس کا سنت اعتکاف ٹوٹ جائےگا؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

سنت غسل کے لیے مسجد سے نکلنا جائز نہیں ہے۔

اگر معتکف سنّت غسل کے لیے مسجد سے نکل جائے، تو اس کا سنّت اعتکاف ٹوٹ ‏جائےگا۔

البتہ اگر معتکف قضائے حاجت کے لیے مسجد سے نکل جائے اور اسی جگہ میں جلدی سے غسل کر کے مسجد میں داخل ہو جائے، تو یہ جائز ہے اور اس کا سنت اعتکاف نہیں ٹوٹےگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source:

Check Also

مسلمان خواتین کا یوٹیوب پر قرآن وحدیث بیان کرنا

سوال: کچھ مسلمان خواتین یوٹیوب کی ویڈیوز میں قرآن اور حدیث کی باتیں بیان کرتی …