نمازِ عشاء ادا کئے بغیر نمازِ تراویح پڑھنا

سوال:- اگر کوئی شخص دیر سے مسجد آیا؛ جبکہ عشاء کی جماعت پوری ہو گئی، تو کیا ایسے آدمی کو تراویح میں شامل ہونا چاہیئے اس سے قبل کہ وہ عشاء کی نماز پڑھے یا پہلے وہ عشاء کی نماز پڑھے اور پھر وہ تراویح میں شامل ہو جائے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

نمازِ تراویح صرف اس وقت درست ہو سکتی ہے، جب نمازِ تراویح عشاء کی نماز کے بعد پڑھی جائے۔

اگر کوئی عشاء کی نماز نہ پڑھے اور تراویح نماز میں شامل ہو جائے، تو اس کی تراویح نماز درست نہیں ہوگی۔ اس کی نماز نفل شمار ہوگی، تراویح شمار نہیں ہوگی۔

لہذا عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد ایسے آدمی کو دوبارہ تراویح کی نماز پڑھنا ہوگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/34656

Check Also

حالتِ حیض میں طواف زیارت کرنا

سوال:- ایک عورت حائضہ ہے اور اسے طوافِ زیارت کرنا ہے؛ لیکن وہ واپسی کی …