دین کی بنیاد کو مضبوط کرنا

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”ہمارا کام دین کا بنیادی کام ہے اور ہماری تحریک درحقیقت ایمان کی تحریک ہے۔ آج کل عام طور سے اجتماعی کام ہوتے ہیں ان کے کرنےوالے ایمان کی بنیاد کو قائم فرض کر کے امّت کی اوپر کی تعمیر کرتے ہیں اور اوپر کے درجہ کی ضروریات کی فکر کرتے ہیں۔ اور ہمارے نزدیک امّت کی اوّل ضرورت یہی ہے کہ ان کے قلوب میں پہلے صحیح ایمان کی روشنی پہنچ جائے۔“ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص٦۱)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=10242


 

Check Also

مدرسہ کے مال میں احتیاط

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ایک بات …