ذات مرة، قال سيدنا عثمان بن عفان رضي الله عنه عن سيدنا الزبير رضي الله عنه: أما والذي نفسي بيده إنه لخيرهم ما علمت (من الصحابة الأحياء)، وإن كان لأحبهم إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم (صحيح البخاري، الرقم: ٣٧١٧) ایک مرتبہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت …
اور پڑھو »Monthly Archives: August 2024
سورہ فلق اور سورہ ناس کی تفسیر
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴿١﴾ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿٢﴾ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ﴿٣﴾ وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ﴿٤﴾ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾ آپ (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم! لوگوں سے) کہہ دیجیئے کہ میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی (۱) تمام مخلوقات کے شر سے (۲) اور اندھیری رات کے …
اور پڑھو »علمِ دین اور ذکر اللہ کا پورا اہتمام
ایک دن بعد نمازِ فجر، جب کہ اس تحریک میں عملی حصہ لینے والوں کا نظام الدین کی مسجد میں بڑا مجمع تھا اور حضرت مولانا رحمہ اللہ کی طبیعت اس قدر کمزور تھی کہ بستر پر لیٹے لیٹے بھی دو چار لفظ بآواز نہیں فرما سکتے تھے، تو اہتمام …
اور پڑھو »علامات قیامت – ساتویں قسط
دجال کے تین اہم آلات: دولت، عورت اور تفریح (لھو ولعب) جب دجال دنیا میں ظاہر ہوگا، تو لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے تین اہم آلات کو استعمال کرےگا اور وہ تین آلات دولت، عورت اور تفریح ہیں۔ اللہ تعالیٰ اسے بعض ایسے کاموں کو انجام دینے کی طاقت …
اور پڑھو »فضائلِ صدقات – ۷
علمائے آخرت کی بارہ علامات دوسری علامت: دوسری علامت یہ ہے کہ اس کے قول وفعل میں تعارض نہ ہو۔ دوسروں کو خیر کا حکم کرے اور خود اس پر عمل نہ کرے۔ حق تعالی شانہ کا ارشاد ہے: أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنسَوْنَ أَنفُسَكُمْ وَأَنتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَابَ ۚ کیا غضب …
اور پڑھو »رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حواری
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إن لكل نبي حواريا وإن حواريي الزبير بن العوام. (صحيح البخاري، الرقم: 3719) بے شک ہر نبی کا کوئی نہ کوئی حواری (خاص مددگار) ہوتا تھا اور میرے حواری زبیر بن عوام ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حواری ہونے …
اور پڑھو »فضائلِ اعمال – ۸
حضرت صہیب رضی اللہ عنہ کا اسلام حضرت صہیب رضی الله عنہ بھی حضرت عمار رضی الله عنہ ہی کے ساتھ مسلمان ہوئے۔ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم حضرت ارقم صحابی رضی الله عنہ کے مکان پر تشریف فرما تھے کہ یہ دونوں حضرات علیحدہ علیحدہ حاضرِ خدمت ہوئے …
اور پڑھو »دعا کی سنتیں اور آداب – ۵
(۱) دعا کے شروع میں الله تعالی کی حمد وثنا بیان کریں اور اس کے بعد نبی کریم صلی الله وسلم پر درود بھیجیں، پھر انتہائی عاجزی وانکساری اور ادب واحترام کے ساتھ الله تعالی کے سامنے اپنی ضرورتیں پیش کریں۔ حضرت فضالہ بن عبید رضی الله عنہ فرماتے ہیں …
اور پڑھو »باغ محبت – چھتیسویں قسط
ایک عظیم ولی – حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ اپنے دور کے ایک بڑے محدث اور عظیم ولی تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو فنِ حدیث میں اتنا بلند مقام عطا فرمایا تھا کہ بڑے بڑے محدثین جیسے حضرت عبد اللہ بن مبارک …
اور پڑھو »اتباع سنت کا اہتمام – ۸
حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ ماضی قریب کے ایک بہت بڑے عالم اور بزرگ تھے۔ وہ ۱۱ رمضان سن ۱۳۱۵ ہجری کو پیدا ہوئے اور ۱۴۰۲ میں انتقال کر گئے۔ حضرت شیخ الحدیث رحمۃ اللہ …
اور پڑھو »