اسلام کو زندہ کرنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”جی چاہتا ہے کہ سب مسلمان اس طرح راہ پر آ جائیں کہ ان کی ہر ادا سے اسلام کی شان ظاہر ہو جیسے حضراتِ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو لوگ دیکھ کر اسلام قبول کرتے تھے یہ ان کا نمونہ بن جائیں۔ دنیا ودین کی بہبود اسی میں مضمر ہے یہ امرِ واقعی ہے کہ اگر مسلمان اپنی اصلاح کر لیں اور دین ان میں راسخ ہو جائے، تو دین تو وہ ہے ہی؛ لیکن دنیوی مصائب کا بھی جو کچھ آجکل ان پر ہجوم ہے، ان شاء اللہ چند روز میں کایا پلٹ ہو جائے۔“ (ملفوظاتِ حکیم الامت،ج۱ ،ص۶۱)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6845


 

Check Also

مؤمن کی زندگی پر نماز کا بڑا اثر

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ہمارے نزدیک اصلاح …