حاملہ جانور کے پیٹ سے ذبح کے بعد نکلنے والے بچّہ کا حکم

سوال:- قربانی کا جانور ذبح کر دیا گیا۔ ذبح کے بعد اس کے پیٹ سے بچّہ نکلا، تو اس کا کیا حکم ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

بچّہ کو بھی ذبح کر دیا جائے۔ اگر کسی نے قربانی کے دنوں میں بچّہ کو ذبح نہیں کیا اور قربانی کے ایام گزر گئے، تو وہ اس کو زندہ صدقہ کر دے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

أضحية خرج من بطنها ولد حي قال عامة العلماء يفعل بالولد ما يفعل بالأم (الهندية ۵/۳٠۲)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/172

Check Also

بغیر وضو کے مسجد میں داخل ہونا ‏

سوال: کیا بغیر وضو کے مسجد میں داخل ہونا جائز ہے؟ الجواب حامدًا ومصلیًا بغیر …