دین کے کام کی برکات

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا :

”اصل تو یہی ہے کہ رضائےالہٰی اور اجر اخروی ہی کے لئے دینی کام کیا جائے، لیکن ترغیب میں حسب موقع دنیوی برکات کا بھی ذکر کرنا چاہئے۔ بعض آدمی ایسے ہوتے ہیں کہ ابتداءً دنیوی برکات ہی کی امید پر کام میں لگتے ہیں، اور پھر اسی کام کی برکت سے اللہ تعالی انہیں حقیقی اخلاص بھی عطا فرما دیتا ہے۔“ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص۷۷)


 

Check Also

مؤمن کی زندگی پر نماز کا بڑا اثر

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ہمارے نزدیک اصلاح …