حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
”میں نے تو ہمیشہ اس کا خیال رکھا کہ حدودِ شرع سے تجاوز نہ ہو اسی لیے میں نے اپنے بزرگوں کی جوتیاں اٹھانے کی خدمت نہیں کی محض اس خیال سے کہ وہ پسند نہ کرتے تھے کہیں ان کو تکلیف نہ ہو اور تکلیف دینا حدودِ شرع سے تجاوز ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بات تھی کہ باوجود میرے ناکارہ ہونے کےسبب اکابر لحاظ فرماتے تھے ۔ اس لیے میں خدمت کرنے کے متعلق یہ سمجھتا تھا کہ راحت پہنچانا تو فرض ہے اور خدمت کرنا فرض نہیں اگر ترکِ خدمت میں راحت ہے ترکِ خدمت کرواور اگر خدمت سے راحت کرو خدمت کرو۔خلاصہ یہ ہے کہ تکلیف مت پہنچاؤ و راحت پہنچاؤ یہی حقیقت ہے ادب کی“ (ملفوظاتِ حکیم الامت،ج۷ ،ص۲۶۳)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=8553