حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ ہدیہ دینا سنّت ہے۔ جب سنّت ہے تو اس میں برکت کیسے نہ ہوگی۔ نہ ہونے کے کیا معنیٰ؛ لیکن مثل دیگر طاعات کے وہ بھی مناسب شرائط کے ساتھ مشروط ہے چنانچہ ایک بڑی شرط باہم بے تکلفی ہے۔ بے تکلفی ہی میں ہدیہ کا لطف بھی ہے اور اس مادی ہدیہ سے بھی بڑا ہدیہ یہ ہے کہ محبّت سے مل لیے اگر یہ نہیں ہے تو ہدیہ میں کیا رکھا ہے۔(ملفوظاتِ حکیم الامت،ج۷ ،ص۱۹۵)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=8286