شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدزکریّا صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
بچپن میں ایک شعر سنا تھا۔
محبّت تجھ کو آدابِ محبّت خود سکھا دےگی
بچپن میں والد صاحب سے اکثر شعر سنا کرتا تھا، ان کو رٹ کر یاد کر لیتا تھا، گو اس وقت مطلب تو کیا سمجھ میں آتا؛ لیکن یاد ضرور کر لیتا تھا، اب وہ اشعار یاد آتے ہیں اور پڑھ کر بہت لطف آتا ہے، گو عمل تو اب تک نہ ہو سکا، دیکھو ! یہ محبّت بڑی اونچی چیز ہے۔ یہ اصول و قواعد کی پابند نہیں۔ اگر محبّت کرو تو دل سے محسوس ہو چاہے زبان سے کچھ نہ کہیں؛ مگر دل سے جگہ بنتی چلی جائے۔
مولویو ! تم کو معلوم ہے حضرت ابو بکر صدّیق رضی اللہ عنہ بڑے تاجر تھے، انہوں نے اپنا سب کچھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خدّام پر خرچ کر دیا۔ (ملفوظات شیخ الحدیث رحمہ اللہ، ص۶۵)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=8264