شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدزکریّا صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
جس کسی نے اپنے والدین کی زندگی میں ان کی خدمت و اطاعت نہ کی ہو بعد میں ان کے انتقال کے بعد اس کی تلافی کی شکل بھی حدیث سے ثابت ہے۔ وہ یہ کہ ایسا شخص اپنے والدین کے لیے دعائے مغفرت و ایصالِ ثواب اور ان کے ملنے والوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرے، جس سے وہ پھر فرمانبرداروں میں شامل ہو جاتا ہے۔ (ملفوظات شیخ الحدیث رحمہ اللہ، ص۳۹)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6586