شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریّا صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
ہمارے بزرگوں کا مقولہ ہے جو ہماری انتہا کو دیکھے وہ ناکام اور جو ابتداء کو دیکھے وہ کامیاب، اس لیے کہ ابتدائی زندگی مجاہدوں میں گزرتی ہے اور اخیر میں فتوحات کے دروازے کھلتے ہیں، اگر کوئی ان فتوحات کو دیکھ کر آخری زندگی کو معیار بنائے تو وہ ناکام ہو جائےگا۔
اوپر والے جملے کو حضرت رحمہ اللہ نے بار بار دہرایا، اور ارشاد فرمایا۔ میرے پیارو ! اس پر غور کر لو، اور تمام بزرگوں کی زندگی میں اس کا مطالعہ کر لو۔ (صحبتے با اولیاء، ملفوظات حضرت شیخ مولانا محمد زکریّا رحمہ اللہ، ص۵۵)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=7393