حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
ایمان یہ ہے کہ اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جس چیز سے خوشی اور راحت ہو بندہ کو بھی اس سے خوشی اور راحت ہو۔ اور جس چیز سے اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگواری اور تکلیف ہو بندہ کو بھی اس سے ناگواری اور تکلیف ہو۔ اور تکلیف جس طرح تلوار سے ہوتی ہے اسی طرح سوئی سے بھی ہوتی ہے۔ پس اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگواری اور تکلیف کفر و شرک سے بھی ہوتی ہے اور معاصی سے بھی؛ لہذا ہم کو بھی معاصی سے ناگواری اور تکلیف ہونی چاہئے۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص۱۲۳)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=8568