تحفّظ دین بزرگانِ دین کی صحبت پر موقوف ہے

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

یہ زمانہ نہایت ہی پُر فتن ہے۔ اس میں تو ایمان ہی کے لالے پڑے ہیں۔ اسی وجہ سے میں نے بزرگانِ دین کی صحبت کو فرضِ عین قرار دیا ہے۔ میں تو فتوٰی دیتا ہوں کہ صحبت بزرگانِ دین کی اس زمانہ میں فرضِ عین ہے اور اس میں شبہ کیا ہو سکتا ہے اس لیے کہ جس چیز پر تجربہ سے تحفظِ دین، تحفظِ ایمان موقوف ہو اس کے فرض ہونے میں کیا شبہ کی گنجائش ہے؟ (ملفوظاتِ حکیم الامت ج۷، ص۱۰۷)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=8501


 

Check Also

مؤمن کی زندگی پر نماز کا بڑا اثر

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ہمارے نزدیک اصلاح …