دورانِ اعتکاف غلطی سے مسجد سے باہر نکل جانا

سوال:- اگر کوئی شخص سنت اعتکاف کے دوران غلطی سے مسجد سے نکل جائے، تو کیا اس کا سنت اعتکاف باقی رہےگا؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

اگر معتکف غلطی سے یا جان بوجھ کر مسجد سے نکل جائے، تو اس کا سنت اعتکاف ٹوٹ جائےگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

( فلو خرج ) ولو ناسيا ( ساعة ) زمانية لا رملية كما مر ( بلا عذر فسد ) (الدر المختار مع رد المحتار ۲/٤٤۷, الفتاوى الهندية ۱/۲۱۲)احسن فتاوی ،ص٤٤۷،ج ٤

حررہ :- مفتی زکریا ماکدا

الجواب صحیح :- مفتی ابراہیم صالح جی

Source: http://muftionline.co.za/node/581

Check Also

حالتِ حیض میں طواف زیارت کرنا

سوال:- ایک عورت حائضہ ہے اور اسے طوافِ زیارت کرنا ہے؛ لیکن وہ واپسی کی …