نمازِ جنازہ کے صحیح ہونے کی شرطیں

نمازِ جنازہ کے صحیح ہونے کے لیے دو قسم کی شرطیں ہیں :(۱) نماز سے متعلق شرطیں، (۲) میت سے متعلق شرطیں

نماز سے متعلق شرائط

نماز ِ جنازہ کی صحت کے لیے بعینہ وہ شرطیں ہیں، جو عام نمازوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں یعنی:

(۱) نمازِ جنازہ ادا کرنے والا باوضو ہو،

(۲) مصلی کے وہ تمام اعضا چھپے ہوئے ہوں، جن کو نماز کی صحت کے لیے چھپا نا ضروری ہے،

(۳) قبلہ رخ ہو کر نماز پڑھے،

(۴) مصلی کا بدن، کپڑا اور نماز کی جگہ پاک ہو،

(۵) مصلی نماز جنازہ ادا کرنے کی نیت کرے۔ [۱]

Source: http://ihyaauddeen.co.za/?p=1773


 

[۱] و أما الشروط التي ترجع إلى المصلي فهي شروط بقية الصلوات من الطهارة الحقيقة بدنا و ثوبا و مكانا والحكمية وستر العورة والاستقبال والنية سوى الوقت (رد المحتار ۲/۲٠۷)

Check Also

اتباع سنت کا اہتمام – ۱۰

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ – قسط دوم حضرت مولانا اشرف علی …