لما توفي سيدنا سعيد بن زيد رضي الله عنه، كان سيدنا سعد بن أبي وقاص وسيدنا عبد الله بن عمر رضي الله عنهما ممن غسّله (من مجمع الزوائد، الرقم: ١٤٨٨٠ وصحيح البخاري، الرقم: ٣٩٩٠)
جب حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، تو حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہم ان لوگوں میں سے تھے، جنہوں نے حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو غسل دیا تھا۔
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے غسل میں حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی شرکت
جب حضرت سعید بن زید رضی الله عنہ کا انتقال ہوا، تو حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت عبد الله بن عمر رضی الله عنہما ان لوگوں میں سے تھے، جنہوں نے حضرت سعید بن زید رضی الله عنہ کو غسل دیا تھا۔
غسل کے بعد لوگ ان کے جنازہ کو مقامِ عقیق سے مدینہ منورہ کی طرف اٹھا کر لے گئے؛ تاکہ مدینہ منورہ کے قبرستان بقیع میں ان کو دفن کریں۔
جب جنازہ حضرت سعد رضی الله عنہ کے گھر کے قریب سے گزرا، تو حضرت سعد رضی الله عنہ اپنے گھر میں جلدی داخل ہوئے؛ تاکہ وہ غسل کر کے تدفین میں شامل ہو سکیں۔
گھر سے نکلنے سے پہلے حضرت سعد رضی الله عنہ نے اپنے گھر والوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میں نے غسل اس لیے نہیں کیا کہ میں حضرت سعید رضی الله عنہ کے غسل میں شریک تھا؛ بل کہ میں نے صرف گرمی سے ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کیا ہے۔ (مجمع الزوائد، الرقم: ۱۴۸۸۰)