سوال: استبراء کیا ہے اور کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟
الجواب حامدًا ومصلیًا
استبراء یہ ہے کہ قضائے حاجت کے بعد اتنی دیر انتظار کیا جائے کہ اس بات کا یقین ہو جائے کہ پیشاب کے باقی قطرے نکل چکے ہیں۔ اسلام میں اس کی نہ صرف اجازت ہے؛ بل کہ یہ اہم چیز ہے۔
فقط واللہ تعالی اعلم
يجب الاستبراء بمشي أو تنحنح أو نوم على شقه الأيسر ويختلف بطباع الناس
قال ابن عابدين رحمه الله: (قوله: يجب الاستبراء إلخ) هو طلب البراءة من الخارج بشيء مما ذكره الشارح حتى يستيقن بزوال الأثر (رد المحتار 1/345)
دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین
اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ