
جابر بن عبد الله رضي الله عنهما يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من ذكرت عنده فلم يصل علي فقد شقي (عمل اليوم والليلة لابن السني، الرقم: ۳۸۱)
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے، وہ بد بخت ہے۔
حضرت ابو بکر رضی الله عنہ کی محبت رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی محبت کے ساتھ موافقت
حضرت ابو بکر رضی الله عنہ نے اپنے والد کے اسلام قبول کرنے کے بعد نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے فرمایا:
اس ذات کی قسم، جس نے آپ کو دینِ حق دے کر بھیجا! اگرچہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرے والد مشرّف باسلام ہو گئے؛ لیکن اگر آپ کے چچا ابو طالب اسلام قبول کرتے، تو مجھے ان کے اسلام قبول کرنے سے اپنے والد کے اسلام قبول کرنے کے مقابلہ میں زیادہ خوشی ہوتی۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ کے چچا ابو طالب اسلام قبول کرتے، تو اس سے آپ کو زیادہ خوشی ہوتی۔
یہ سن کر نبی کریم صلی الله علیہ وسلم حضرت ابو بکر رضی الله عنہ سے بے انتہاء خوش ہوئے اور آپ نے حضرت ابو بکر کے دل میں آپ کی سچی محبت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے فرمایا: بے شک تم نے سچی بات کہی۔ (مسند البزار، الرقم: ٦١٣١)
يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ
Alislaam.com – اردو हिन्दी ગુજરાતી